وہاڑی(محمد اسماعیل اسلم)
چک نمبر333ای بی زمین کے تنازعہ پر اصغر علی کو زخمی کرنے کا معاملہ.ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کا نوٹس مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق مورخہ 14.09.19کو چج نمبر 333ای بی کے رہائشی اصغر علی کا شریف وغیرہ سے زمین کے تنازعہ پر تلخ کلامی ہوئی جس پر شریف وغیرہ نے سر پرکسی کے وار کر کے اصغر علی کوزخمی کر دیا. اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی. زخمی کی برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کیا گیا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ملتان منتقل کر دیا گیا. ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کے نوٹس میں بات آئی تو ان کی ہدایات پر پولیس تھانہ ساہوکا خود مدعی کے گھر گئی اور درخواست برائے کاروائی لے کر مقدمہ نمبر 373بجرم324/148/149ت پ درج رجسٹر کیا. ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں. اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں. ملزمان کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے. مظوم کے ساتھ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے.