• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کیا شہناز گل شادی کرنے والی ہیں؟ بھارتی اداکارہ نے دل کی بات بتادی

Jan 14, 2021

ممبئی (نمائندہ خصوصی) متنازعہ ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس کے تیرہویں سیزن سے شہرت پانے والی اداکارہ شہناز گل کا کہنا ہے کہ ان کا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن میں اداکارہ شہناز گل نے کہا کہ وہ ابھی کام کر رہی ہیں اور مزید محنت کرکے اپنا نام بنانا چاہتی ہیں۔ اداکارہ کے مطابق اگر وہ سٹرگلر ہوتیں تو اب تک شادی کرچکی ہوتیں اور ان کے بچے بھی ہوچکے ہوتے۔

ایک اور سوال کے جواب میں شہناز گل نے بتایا کہ انہوں نے کافی زیادہ وزن کم کیا ہے، وہ پہلے بہت موٹی تھیں لیکن اب ان کا دوبارہ وزن بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ اگر ایسا ہوا تو انہیں کام ملنا بند ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ شہناز گل بھارتی پنجاب کی فلم انڈسٹری سے بگ باس میں داخل ہوئی تھیں۔ انہیں پنجابی کترینہ کیف کہا جاتا تھا لیکن بگ باس کے بعد انہوں نے اپنی خود کی ایک منفرد شناخت قائم کی ہے۔ شو کے دوران ان کا ساتھی اداکار سدھارتھ شکلا سے معاشقہ شروع ہوا تھا جس کا خبروں میں خوب تذکرہ ہوا ، دونوں ایک سال سے زائد گزرنے کے بعد بھی ایک ساتھ ہیں۔