• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد ہونے لگے،جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

Jan 16, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی،38 رکنی سکواڈکو لے کر چارٹر فلائٹ کراچی پہنچی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مہمان ٹیم کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے سیمپل لئے جائیں گے اورقرنطینہ بھی رہے گی ۔مہمان ٹیم 14سال بعد پاکستان آئی ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچزکھیلے جائیں گے،پہلا ٹیسٹ26 فروری سے کراچی میں ہوگا،دوسراٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ کورونا ٹیسٹ کلیئر کرنے والےکرکٹرز اتوار سے کراچی میں ٹریننگ کرسکیں گے، پہلے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں کی ایک بار پھر کورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔