• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جمائما کی فلم میں کونسی پاکستانی اداکارہ شامل ہونگی؟وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے خود ہی بتادیا

Jan 16, 2021

لندن(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اداکارہ سجل علی ان کی نئی فلم کا حصہ ہونگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنی فلم کے حوالے سی کی گئی ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شبانہ اعظمی اور سجل علی ،دونوں ناموں کے ساتھ انہوں نے سٹار کی ایموجی بھی بنائی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافی ہارون راشد نے اپنے ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ سجل جمائما کی فلم میں کام کریں گی اور اس تناظر میں انہوں نے فلم کی کاسٹ کو جوائن کرلیا ہے۔جمائما نے ہارون راشد کے اس ٹوئٹ کو بھی ری ٹوئٹ کیا ہے۔