• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

ولیس عوام کی جان و مال، عزت و آبرو کی حفاظت اور جرائم کے خاتمہ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے

Sep 16, 2019

وہاڑی(محمد اسماعیل اسلم)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال، عزت و آبرو کی حفاظت اور جرائم کے خاتمہ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر کے کاروائی کو منطقی انجام تک پہنچاکر جرائم میں ملوث عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے حالیہ کرائم کی لہر کو کنٹرول کرنے کے لئے بالخصوص چوری کی وارداتوں کو ٹریس کرنے کے لئے ایس ایچ او تھانہ دانیوال پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔تشکیل دی ہوئی ٹیم نے شب و روز محنت اورجدید سائنسی طریقہ تفتیش کے ذریعے متعدد وارداتوں میں ملوث ارشد عرف مانو گینگ کے 2ممبران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے3عدد موٹر سائیکل، 3 عدد لیپ ٹاپ و دیگر سامان برآمد کیا جبکہ بشیر گینگ کے 4ممبران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2عدد موٹر سائیکل,1عدد پسٹل 30 بور اورنقدی 50 ہزار روپے برآمد کی .ملزمان کی گرفتاری پر علاقہ کے لوگوں نے خوشی اور وہاڑی پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ملزمان کہ گرفتاری سے سٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی واقع ہوگی