ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی اور بالی ووڈ میں نام کمانے والی اداکارہ مونی رائے نے دبئی کے ایک بینکر سے شادی کا فیصلہ کیا ہے، دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
ٹائمز ناؤ کے مطابق مونی رائے کے ممکنہ دولہا کا نام سورج نامبیار ہے اور دونوں کچھ عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں ہیں۔ لاک ڈاؤن کا عرصہ مونی رائے نے دبئی میں اپنی فیملی کے ساتھ گزارا ، اس وقت بھی سورج ان کی فیملی کے ساتھ نظر آئے۔
خیال رہے کہ مونی رائے کو شہرت کلرز ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ناگن میں ’ناگن‘ کا کردار نبھا کر حاصل ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔