لاہور (نمائندہ خصوصی) قومی ٹیسٹ سکواڈ کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا زرلٹ منفی آ گیا جبکہ دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کل کراچی میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم13 سال 3 ماہ بعد پاکستان کے دورہ پر ہے اور مہمان ٹیم کے تمام اراکین کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے جبکہ قومی ٹیسٹ سکواڈ کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا زرلٹ منفی آ گیا، ٹیسٹ سکواڈ کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ 16 جنوری کو مکمل ہوئی تھی اور اب سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی کل کراچی میں اکٹھے ہوں گے جہاں ان کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی پاکستان آنے والی ٹیم میں 27 کھلاڑی اور 11 مینجمنٹ اراکین شامل ہیں، جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں 2007ءکے دوران میچ کھیلا تھا جس کے بعد اب وہ کوینٹن ڈی کوک کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم اپنے دورے میں پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔