• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

Jan 21, 2021

ڈھاکہ (نمائندہ خصوصی )بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو یکطرفہ مقابلے میں چھ وکٹوں سے شکست دیدی،پہلے ون ڈے میچ میں میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے چھ جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے ایک کھلاڑی نے ڈبیو کیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے 123 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 34 ویں اوور میں پورا کرلیا،بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال 44 رنز بناکر نمایاں رہے ویسٹ انڈیز کی جانب سے اکیل ہوسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 122 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی،بنگلہ دیش کی جانب سے سپن باولر شکیب الحسن نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حسن محمد نے تین اور مستفیض الرحمن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ویسٹ انڈین ٹیم 33 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئی تھی،ویسٹ انڈیز کی جانب سے کائل میئرز 40 رنز بنا کر نمایاں رہے ،ویسٹ انڈیزٹیم کے صرف چار کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل ہوسکے۔شاندار باؤلنگ پر شکیب الحسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 22 جنوری کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا