• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستانی فلمساز و اداکار صارم جعفری کی شارٹ فلم ” ون لاسٹ شاٹ “ نے بین الاقوامی سطح پر کامیابی سمیٹ لی

Jan 22, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی )پاکستان کی معروف فلم ’’ نہ بینڈ نہ باراتی ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے صارم جعفری کی فلم ” ون لاسٹ شاٹ “ نے بین الاقوامی سطح پر متعدد ایوارڈز اپنے نام کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ” ون لاسٹ شاٹ “ شارٹ فلم ہے جو کہ 2019 کے وسط میں ریلیز کی گئی ،اس فلم کی کہانی گلوکار کے گرد گھومتی ہے جو کہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے شارٹ کٹس اپناتا ہے اور غلط فیصلوں کے باعث مشکل میں پھنس جاتاہے اور ساتھ ہی اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ تعلقات کو بھی داﺅ پر لگا دیتاہے ۔

” ون لاسٹ شو “ نے شائقین کے دلوں میں اپنی دھاک بیٹھا دی ہے ، اسے نیویارک فلم فیسٹیول 2020 ، لاس اینجلس فلم ایوارڈز 2020 میں بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ بہترین نظریے کے ایوارڈ سے نوازا گیاہے ۔کینیڈا کے ” نولی فلم فیسٹیول “ میں فلم کو سب سے بہترین شارٹ فلم قرار دیا گیاہے جبکہ اٹلی میں بھی فلم نے ایوارڈ سمیٹ لیاہے ۔

اس فلم کے ہدایت کار اور لیڈرول ادا کرنے والے صارم جعفری کا تعلق لاہور سے ہے اور انہوں نے چھوٹی عمر میں ہی پی ٹی وی کے ڈرامے میں اداکاری کے ذریعے شوبز میں قدم رکھا تاہم بعد ازاں وہ فلم میکنگ کی مزید تعلیم حاصل کرنے کینیڈا چلے گئے ، جہاں وہ متعدد فلموں میں اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں ۔دو سال قبل صارف جعفری کو بڑی کامیابی ملی اور وہ پاکستان کی معروف فلم ” نہ بینڈ نہ باراتی “ میں جلوہ گر ہوئے ۔