• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’ہاکی میں بھی پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کو نہیں ملے گا کیونکہ۔۔۔‘ مداحوں کیلئے افسوسناک خبر

Jan 23, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) ایشین ہاکی فیڈریشن نے ڈھاکہ میں ہونے والی مینز ایشین چیمپنزٹرافی ملتوی کردی ہے جس کے باعث مداحوں کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بھی دیکھنے کو نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مینز ایشین چیمپنز ٹرافی 11 مارچ سے ڈھاکہ میں شیڈول تھی جس میں پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی ایونٹ میں شرکت کرنا تھی جبکہ پاکستان کا روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ بھی 13 مارچ کو کھیلا جانا تھا تاہم اب ایونٹ کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا میں ہونے والی ویمن ایشین چیمپنز ٹرافی بھی ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ویمنز ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی 31 مارچ سے سات اپریل تک کوریا میں طے تھے، اے ایچ، ایف کے مطابق اب یہ ایونٹ رواں سال نومبر یا اس کے بعد شیڈول کئے جائیں گے۔