لاہور(نمائندہ خصوصی)اداکار شان کو سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کا سفیر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اداکار شان نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران سے ملاقات کی۔میڈیا سے گفتگو میں شان نے کہا کہ وہ کھیلوں کی ترقی کے لیے ہر طرح سے حاضر ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی کھیل سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں گے۔اداکار کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، امید ہے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ا±ن کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔