• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

صوبہ بھر میں دارالامانوں کی ناقص کارکردگی ،تحریک انصاف کی رکن نے اہم سوالات اٹھادئیے

Jan 26, 2021

پشاور(نمائندہ خصوصی )خیبرپختونخوا کی رکن صوبائی اسمبلی مدیحہ نثار نے صوبہ بھر میں قائم دارالامانوں کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور کا دارالامان جنسی و جسمانی زیادتی کا اڈا بن گیا۔
مدیحہ نثار نے الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ دارالامان کی انچارج بچوں سےگھر کے کام کرواتی ہیں، تمام دارالامانوں میں عطیے میں ملی اشیا بازاروں میں فروخت کی جاتی ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی کے الزامات پر ڈپٹی سپیکر نے تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی بنادی ہے،جو تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ اسمبلی میں پیش کرے گی۔دوسری جانب صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نثار نے بھی صوبے بھر کے دارالامانوں کی انکوائری کروانے پر زور دیا ہے۔