• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پنجاب حکومت نے صوبے میں بسنت منانے پرمکمل پابندی عائد کردی

Jan 27, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت نے صوبے میں بسنت منانے پرمکمل پابندی عائد کردی ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ وزیرقانون پنجاب اوروزیراعلیٰ کی ملاقات میں بسنت سے متعلق اہم فیصلہ کیاگیا ہے،ذرائع کاکہناہے کہ کسی کو بھی پنجاب میں پتنگ بازی کی اجات نہیں دی جائے گی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگیں بیچنے ،ڈور بنانے اوراڑانے والوں کے خلاف کارروائی کاحکم دیدیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی