• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت مکمل کر لی ، کتنے اضافے کی درخواست کی گئی ؟ جان کر پاکستانی اپنا سر پکڑ لیں گے

Jan 27, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نیپرا نے سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیاہے اور وزارت توانائی سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ، نیپرا نے دوران سماعت سوال کیا کہ دسمبر میں فرنس آئل پر بجلی کیوں پیدا کی گئی ، پاور سیکٹر کو گیس کی مکمل سپلائی کیوں نہیں ملی ، پاور سیکٹر کے حصے کی گیس کہاں گئی ؟ صارفین کو کیسے سمجھائیں کہ پاور سیکٹر کی گیس کہاں گئی ۔
بجلی کی قیمت میں 1.30 روپے سے 1.60 روپے تک اضافے کا امکان ہے ، منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ ماہ ہو گا ۔ دوران سماعت نیپرا حکام کا کہناتھا کہ اعدادوشمارکاجائزہ لینے کے بعدبجلی کی قیمتوں میں اضافے کافیصلہ ہوگا،دسمبرمیں کوئلے سے بجلی کی پیداوارزیادہ،ایل این جی سے کم ہوئی،ایل این جی کی قلت کے باعث دسمبرمیں فرنس آئل سے بجلی پیداکی گئی،فرنس آئل سے بجلی پیداوارسے صارفین پرڈیڑھ ارب کااضافی بوجھ پڑا،10 ارب کی گزشتہ ایڈجسٹمنٹ کے باعث صارفین پراضافی بوجھ پڑرہا،گزشتہ ایڈجسٹمنٹ شامل نہ کرنے سے صرف 35 پیسے کافرق پڑے گا۔

چیئرمین نیپرا کا کہناتھا کہ گھریلوصارفین کوگیس فراہمی کے باعث مہنگے پلانٹس چلاناپڑے،ملک کاگردشی قرض 2400 ارب روپے تک پہنچ چکا۔ نیپرا نے وزارت توانائی سے ریکارڈ طلب کر لیاہے ۔