ابوظہبی(نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے دو کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق یو اے ای ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین شیمان انور اور محمد نوید کو میچ فکسنگ میں ملوث پا یا گیا ہے،دونوں کھلاڑیوں کے خلاف 2019 کی ٹی 20 ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں میچ فکسنگ کی شکایت سامنے آئی تھی۔شیمان انور یو اے ای کے کامیاب ترین بلے باز شمار ہوتے ہیں انہوں نے یو اے ای کے جانب نے سب سے زیادہ رنز سکور کررکھے ہیں جبکہ محمد انور یو اے ای ٹیم کے کامیاب ترین باؤلر ہیں اور یو اے ای ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔
دوسری جانب محمد نوید نے اپنی غطلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ شرمند ہ ہیں انہوں نے اس واقعہ کی بروقت رپورٹ نہیں کی،انکا کہنا تھا میچ فکسنگ کے لیے رابطہ کرنے والا شخص ٹی 10 فرنچائز کا نمائندہ تھا۔