• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اب کیا کرنے جارہے ہیں ؟ انسٹا گرام پر جاری پوسٹ نے صارفین کو کنفیوژن میں ڈال دیا

Jan 27, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)گلوکار و موسیقار دانیال ظفر کو بہت سی صلاحیتیں اپنے بڑے بھائی اور پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر سے ملی ہیں جب کہ دانیال ظفر اپنے گانے یوٹیوب پر ریلیز کرتے رہتے ہیں جنہیں ناظرین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہے۔

اب پاکستان کی مقبول اداکارہ صباءفیصل کی جانب سے انسٹاگرام پر چند روز قبل دانیال ظفر کے ہمراہ ایک تصویرشیئر کی گئی۔اداکارہ نے تصویر میں کیپشن درج کیا کہ ’جلد آرہا ہے انشاء اللہ‘۔صباءفیصل نے اپنی پوسٹ میں دانیال ظفر کو ٹیگ کیا۔تصویر دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کسی ڈرامے کے شوٹ پر لی گئی ہے جس میں دانیال ظفر عام طور سے قدرے مختلف شلوار قمیض میں لمبے بالوں کے ساتھ رہے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کیے جانے کے بعد مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ زیر نظر تصویر کسی ڈرامہ شوٹ یا گانے کے شوٹ کے مقام پر لی گئی ہے تاہم اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے آیا دانیال ظفر ڈرامہ کیریئر میں انٹری دینے والے ہیں یا گانے کی شوٹنگ کے درمیان یہ تصویر لی گئی ہے۔صبا فیصل کی ڈریسنگ یقینی طور پر کہتی نظر آرہی ہے یہ کوئی ڈرامہ ہوسکتا ہے۔