• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری

Jan 30, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردی گئی،آئندہ ہفتے پانچ بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بینچ ایک چیف جسٹس گلزار احمد،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا،بینچ دو میں جسٹس مشیر عالم،جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں جبکہ بینچ تین جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہوگا۔

آئندہ ہفتے کے ججز روسٹر کے مطابق بینچ چار میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مقبول باقر شامل ہیں،بینچ پانچ جسٹس مظہر عالم اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہوگا۔

کاز لسٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس ،پشاور بی آر ٹی منصوبے سے متعلق اوروکلا کی ڈگریوں اور لائسنس سے متعلق کیس کی سماعت منگل کو ہوگی،خیبرپختوخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔