• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شعیب اختر نے وسیم اکرم کا نمبر شیئر کردیا ،کال کر کے ابھی سنیں سوئنگ کے سلطان کی باتیں اور وہ بھی ’سچ میں‘،ویڈیو کال کا بھی موقع

Jan 30, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے سوشل میڈ یا پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا فون نمبر شیئر کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم کا فون نمبر شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ’ارے واہ ،فینز کے مزے ،کیا آپ وسیم اکرم سے بات کرنا چاہتے ہیں تو کال کریں ‘۔
جب اس نمبر کی تصدیق کے لیے ڈیلی پاکستان کی جانب سے کال کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ سرف ’ایریل ‘ کی ایک مہم ہے جس کو وسیم اکرم بیان کر رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی وسیم اکرم نے کال کرنے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ کال کرنے والے تمام افراد میں سے ایک خوش نصیب کو موقع ملے گا کہ وہ وسیم اکرم سے ویڈیو کال کے ذریعے بات کرسکے ۔