• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پہلے ٹیسٹ میں فتح ،آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو بڑا انعام مل گیا

Jan 30, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد پاکستانی ٹیم ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ ٹیبل پر چھٹے سے پانچویں نمبر پر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ ٹیبل پر پاکستانی ٹیم 226 پوائنٹس کے ساتھ اسوقت پانچویں نمبر ہے،دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح سے پاکستان کی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا تاہم دوسرے میچ میں فتح پاکستانی پوزیشن کو مزید مستحکم کردے گی۔پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ چیمپن شپ میں اب تک کھیلے گئے 11 میچز میں سے تین میں فتح سمیٹی جبکہ پانچ میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ تین میچ ڈرا ہوئے۔

انڈین ٹیم 430 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ،نیوزی لینڈ 420 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،آسڑیلیا 332 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔