اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے عمر کی شرط ختم کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین اوگرا کے عہدے کے لیے پہلے اشتہار میں کم سے کم عمر 57 سال رکھی گئی تھی جسے اب ختم کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمر کی شرط یوسف خان نامی امیدوار کو چیئرمین اوگرا لگانے کے لیے ختم کی گئی ہے، یوسف خان کی تعیناتی کی منظوری کابینہ کے آج کے اجلاس میں متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق یوسف خان کا ایک وفاقی وزیر سے قریبی تعلق بتایا جاتا ہے، آذربائیجان سے گریجویٹ کرنے والے یوسف خان کے پاس لیڈرشپ مینجمنٹ کاکوئی تجربہ نہیں ہے۔