• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اوتھل میں کوچ الٹ گئی، 14 افراد جاں بحق، 9 زخمی

Feb 2, 2021

اوتھل(نمائندہ خصوصی)بلوچستان کے علاقے اوتھل میں تیز رفتار کوچ الٹ گئی۔حادثے میں 14 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی،جاں بحق افراد میں 5خواتین، 2 بچے اور 7 مرد شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔