• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سعودی عرب کا مسافروں کی آمد پر پابندی کا اعلان، پی آئی اے نے بھی بیان جاری کر دیا

Feb 3, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی )سعودی عرب کے مسافروں کی آمد پر پابندی کے فیصلے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کا بھی مو¿قف سامنے آگیا۔

ترجمان کے مطابق سعودی عرب نے مسافروں کی آمد پر3 فروری رات 9 بجے سے دوبارہ پابندی عائد کردی ہے اور یہ پابندی کورونا وائرس کی نئی لہر کے تناظر میں لگائی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پابندی کے باعث کوئی مسافر پاکستان سے سعودی عرب سفر نہیں کرسکے گا تاہم پابندی کے اطلاق سے قبل سیالکوٹ تا دمام، ملتان تا مدینہ پروازیں معمول کے مطابق چلیں گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پابندی کےاطلاق سے قبل اسلام آباد تا ریاض پروازمعمول کے مطابق جائے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کو واپس لانے کیلئے پروازیں جاری رکھی جائیں گی۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان اور برطانیہ سمیت 20 ممالک سے آنے والے مسافروں پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری، سفارتکار، طبی عملہ اور ان کے اہل خانہ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔