• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا نے مزید 56 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 1384 نئے مریض

Feb 3, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کورونا وائرس نے ملک بھر میں وار جاری رکھے ہوئے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 56 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئی ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر پنجاب ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹومیں 56 افراد کی اموات کے باعث جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 11 ہزار 802 ہو گئی ہے ، ایک ہزار 384 نئے کیسز رپورٹ گئے ہیں اور تصدیق شدہ کیسز پانچ لاکھ 49 ہزار 32 پر پہنچ گئی ہے ۔

پنجاب میں ایک لاکھ 58 ہزار 793، سندھ میں 2 لاکھ 48 ہزار 270، خیبر پختونخوا میں 67 ہزار 589، بلوچستان میں 18 ہزار 836، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 910، اسلام آباد میں 41 ہزار 561 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 73 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 80 لاکھ 41 ہزار 254 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 460 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 4 ہزار 46 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 16 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 56 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 802 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 806، سندھ میں 4 ہزار 33، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 923، اسلام آباد میں 475، بلوچستان میں 196، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 267 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔