• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شعیب اختر نے جنوبی وزیرستان کی ننھی فٹبالر کی تصویر شیئر کردی

Feb 3, 2021

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے انسٹاگرام پر جنوبی وزیرستان کی بچی کی فٹبال کھیلتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔
شعیب اختر نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ جنوبی وزیرستان کی یہ تصویر بہت ہی آسان سی لگتی ہے اور اس پر ہر جگہ امید لکھی ہوئی ہے، ماشا للہ۔شعیب اختر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ پاکستان مستقبل اور نئے زمانے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔اس تصویر کو ان کے اکاونٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور متعدد کمنٹس بھی لکھے۔