• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا کے وار جاری،پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 59 اموات رپورٹ

Feb 8, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 59 اموات اور ایک ہزار 37 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 26 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 511 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 11 ہزار 502 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 31 ہزار 983 ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 900 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 957، اسلام آباد میں 480، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 272 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار 994، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 531، سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 47، پنجاب میں ایک لاکھ 60 ہزار 935، بلوچستان میں 18 ہزار 869، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 219 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 916 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح10 اعشاریہ 68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میںایک اعشاریہ18 فیصد، خیبر پختونخوا میںپانچ اعشاریہ25 ، پنجاب پانچ اعشاریہ97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح10 اعشاریہ23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ97 ، بلوچستان تین اعشاریہ52 اور گلگت بلتستان میں اعشاریہ56 فیصد ہے۔