• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکی فٹبال کے بہترین کھلاڑی کی عمر 43 سال، کیا خوراک ہے کہ اس عمر میں بھی اتنے فٹ؟ آپ بھی جانئے

Feb 9, 2021

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) 43سالہ امریکی فٹ بالر ٹام بریڈی اس عمر میں بھی ایسے فٹ اور چاک و چوبند ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔ اب ٹام نے بالآخر اپنی اس بے مثال فٹنس کا راز دنیا کو بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ٹام بریڈی کا کہنا ہے کہ وہ نامیاتی گلوٹن فری ڈائٹ پر کاربند ہونے کی وجہ سے اس قدر فٹ رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ٹماٹر، ایگل پلانٹ اور سرخ مرچوں سے اجتناب برتتے ہیں تاکہ انفلیمیشن سے بچ سکیں۔

ٹام بریڈی کا کہنا تھا کہ ”ان اشیاءکے علاوہ میں کافی، سفید شوگر اور ڈیری مصنوعات سے بھی گریز کرتا ہوں۔ ہاں البتہ پیزا کبھی کبھار کھا لیتا ہوں۔اس کے ساتھ میں روزانہ کم از کم 5لیٹر تک پانی پینے کی کوشش کرتا ہوں۔میرے دن بھر کے کھانے کے معمول کو دیکھیں تو میں صبح چھ بجے آدھ کلوگرام پانی پیتا ہوں جس میں الیکٹرولائٹس شامل کیے گئے ہوتے ہیں۔ اس کے کچھ دیر بعد ناشتے میں مگر ناشپاتی اور انڈے کھاتا ہوں۔ 8بجے پھر الیکٹرولائٹس کا حامل پانی اور پھر پروٹین شیک پیتا ہوں اور اس کے بعد ورزش کرتا ہوں۔ لنچ میں سلاد، خشک میوہ جات اور مچھلی کھاتا ہوں۔ سہ پہر کے کھانے میں ہمز، گواکیمول اور نٹس وغیرہ لیتا ہوں۔ ڈنر میں روسٹ سبزیاں ا ور چکن اور رات کو سمودی، ایلمنڈ بٹر اور جیلی سینڈوچ کھاتا ہوں۔میں کافی، سفید شوگر، سفید آٹا، ٹماٹر، تیز سرخ مرچیں اور مشرومز یکسر استعمال نہیں کرتا۔“