سکھر(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماءاسلام کے قائد و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے دورہ سکھر کی تیاریوں کے حوالے سے جمعیت علماءاسلام ضلع سکھر کے امیر مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی ، سیکریٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ و دیگر علماءکرام نے سانگی و دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور کارکنان سے ملاقات کی بعد ازیں انہوںنے جے یو آئی یونٹ سانگی کے زیر اہتمام منعقد پیغام جمعیت کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت اور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماءاسلام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ ملک کی سلامتی و خوشحالی سمیت پاکستان کی غریب اور مظلوم عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ہے ، موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ّآج ناصرف ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے بلکہ ملک کی غریب اور مظلوم عوام مہنگائی کے چکر میں پریشان حال ہیں ، پاکستان کی باشعور عوام نے عمران حکومت کو ناکام قرار دیکر یکجا مسترد کر دیا ہے ، عمران خان کو چاہئے وہ کہ اپنی نااہل کابینہ کے اراکین کو لیکر گھر چلے جائیں ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ علماءکرام و رہنماﺅں کا مزید کہنا تھا کہ 11فروری کو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا دورہ سکھر نا صرف سکھر کی عوام بلکہ سندھ کی عوام کیلئے ایک یادگار دورہ ہوگا ، جمعیت علماءاسلام کے کارکنان دورہ سکھر کے موقع پر اپنے قائد مولانا فضل الرحمن کا شاندار استقبال کرینگے ۔