• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان نیشنل سیونگز ایمپلائیز یونین سی بی اے سکھر ریجن کے زیر اہتمام ملازمین کی بڑی تعداد نے مطالبات کے حصول کیلئے کام چھوڑ ہڑتال کی

Feb 9, 2021

سکھر (رپورٹ.امداد علی گل کلوڑ)پاکستان نیشنل سیونگز ایمپلائیز یونین سی بی اے سکھر ریجن کے زیر اہتمام ملازمین کی بڑی تعداد نے مطالبات کے حصول کیلئے کام چھوڑ ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کی قیادت یونین رہنماؤں لیاقت علی کلھوڑو۔ سلیم مزاری، ارشد سومرو، محمد توقیر شیخ، عبدا للہ چاچڑ، ہزار خان بھٹی و دیگر کر رہے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں اور ملازمین نے اپنے حقوق کیلئے نعریبازی کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے جانب سے دیئے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ کو کئی ماہ بیت گئے ہیں لیکن ہمارے جائز مسائل حل ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں مطالبات منظور نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین میں شدید مایوسی و بے چینی کی فضاء پھیل گئی ہے، ملازمین ادارے کی ترقی کیلئے دن رات خدمات میں مصروف عمل ہے لیکن انہیں انکے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا رہنماؤں نے کہا کہ آٹھ سال قبل ڈکیتی کے دوران ڈرائیور ہزارو خان بھٹی جان پر کھیل کر ادارے کے لاکھوں روپے بچائے تھے لیکن اعلان کردہ طور پر اسکے بیٹے کو بھی نوکری فراہم نہیں کی گئی ہے جو انتہائی ظالمانہ اور افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، رہنماؤں اور ملازمین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر ملازمین کے جائز حقوق فی الفور تسلیم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔