• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے خاتمے کیلئے سکھر انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کی جانب سے کئے جانے والے اعلانات کے باوجود ٹریفک مسائل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے.اختر آرائیں

Feb 9, 2021

سکھر( اسٹاف رپورٹر) پسما سندھ کے نائب صدر اختر آرائیں نے کہا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں حکومت پرائیویٹ اسکولوں کو مراعات دینے کے لئے اقدامات کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ اسکولز انسٹی ٹیوشنز سکھر سندھ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفدکی قیادت نائب صدر محمود الحسن کررہے تھے وفد میں شہزادہ گلفام ، محمد حمزہ شیخ ، شکیل راجپوت، شبانہ خاصخیلی، امجد اور دیگر شامل تھے وفد نے سکھر کے پرائیویٹ اسکولوں کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا پسما کے نائب صدر اختر آرائیں نے وفد کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم نے سندھ بھر کے پرائیویٹ اسکولوں کے مسائل کو ترجیحی دی ہے اور ان سے ہر قسم کے تعاون کے لئے جدوجہد کررہے ہیں کرونا وائرس کے دوران پرائیویٹ اسکول مالکان میں تکلیف سے گذرے ہیں اس کے ازالے کے لئے حکومت اور محکمہ تعلیم پرائیویٹ اسکولوں کے ساتھ تعاون کرے وفد نے پسما کے مرحوم چیئرمین شرف الزمان کے انتقال پر ان کے اسکول جاکر اسٹاف سے تعزیت کی اور ان کی خدمات پر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔