• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم عمران خان 22 فروری کو کس ملک کے دورے پر جا رہے ہیں ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

Feb 10, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )مقامی اخبار ’ جنگ نیوز ‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد ہی سری لنکا کے دورے پر جا رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیاہے کہ عمران خان سال کے اپنے پہلے بیرون ملک دورے پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ سری لنکا جائیں گے اور یہ دورہ 22 فروری کو ہونے کا امکان ہے تاہم کورونا وائرس کے باعث پاکستان کے سرکاری ادارے اس دورے کے حوالے سے خاموش ہیں لیکن اس دورے کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا ۔