• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کا چیک پوسٹ پر حملہ،4 جوان شہید،جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے

Feb 12, 2021

وزیرستان (نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے، فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگردبھی مارے گئے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیر فورستان کے علاقے مکین میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دھاوا بول دیا،سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں چار دہشتگردہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں چارجوان شہیدہو گئے،شہدا میں لانس نائیک عمران علی ،سپاہی عاطف جہانگیر شامل ہیں، سپاہی عزیز، سپاہی انیس الرحمان بھی شہدا میں شامل ہیں ،آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے