ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ اداکار عامر خان کی صاحبزادی آئرا خان نے فٹنس ٹرینر نوپور شیکھر سے اظہار محبت کردیا۔
آئرا خان نے انسٹاگرام پر فٹنس ٹرینر نوپور شیکھر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ تمہارے ساتھ اور تمہارے لیے وعدے اعزاز کی بات ہیں۔‘
آئرا خان نے اپنی پوسٹ میں کیا تم میرے بنو گے؟ میرا ویلنٹائن، دوست اور سپنوں کا شہزادہ جیسے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔
گزشتہ ہفتے آئرا خان کی کزن کی شادی کی تقریب میں بھی وہ نوپور شیکھر کے ساتھ نظر آئی تھیں۔