• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آزادی صحافت پر حملہ احتجاج کے لیے پیمرا آفس کے باہر صحافیوں کی بڑی تعداد اور مختلف تنظیموں کی طرف سے احتجاج

Feb 13, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بانی اور چیئرمین ایس کے سبحانی صدر جناب مجیب شامی سرپرست اعلی ڈاکٹر شاہد مسعود صاحب چیف آرگنائزر مبشر لقمان صاحب کی طرف سے ایک واضح پیغام آزادی صحافت پر حملے کسی صورت بھی قابل قبول نہیں
جنرل سیکرٹریجرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان قاسم منیر اسلام آباد کے صدر قاسم جمشید اور دیگر ساتھی جن ابوبکر بابر خان ناصر خان واجد جدون دیدار راولپنڈی اور اسلام آباد سے دیگر صحافیوں نے مظاہرے میں شرکت کی
اور آزادی صحافت پر حملے کی بھر پور مذمت کی موجودہ حکومت کی طرف سے ظالمانہ اقدامات جاری اپنی ناکامی چھپانے کے لئے آزادی صحافت پر حملے جاری حکومتی گٹھ جوڑ اور پیمرا کی ملی بھگت سے سچ کی آواز کو دبانے کی نا ممکن کوشش بول نیوز کی جبری بندش اور پانچ ہزار ملازمین کا بے روزگار ہونے کا امکان جس کے پیچھے حکومتی ناقص پالیسی اور پیمرا چیئرمین کا گٹھ جوڑ شامل ہےحقائق کو دبانے کے لئے ہر دور میں آزادی صحافت پر حملے کیے گئے ہیں
آزادی صحافت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا قابل قبول نہیں ہے
حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے پورا ملک سراپا احتجاج بنا ہوا ہے
حکومت مکمل طور پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ ملک کے چوتھے ستون کے ساتھ ناروا برتاؤ کر رہی ہے
آج اسلام آباد اور راولپنڈی سے بڑی تعداد میں پیمرا آفس کے باہر صحافیوں نے احتجاج کیا
جس میں انہوں نے واضح موقف اختیار کیا آزادی صحافت پر حملے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی بے روزگاری کے خلاف
ہم خون کے آخری قطرے تک پر امن احتجاج کرتے رہیں گے
حقائق اور سچ کی آواز کو کسی بھی صورت دبنے نہیں دیں گے
حکومتی نا اہل منشی مکمل طور پر حکومت کو فیل کرنے کے چکر میں حکمرانوں کو ایک بڑے بحران کی طرف دھکیل رہے ہیں
موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اگر عقل و دانش سے کام نہ لیا
موجودہ حکومت بڑے بحران کے ساتھ ساتھ بڑے مسائل کا شکار ہوجائے گی
حکومت کو اپنی ساخت بہتر بنانے کے لئے فوری طور پر احسن اقدامات کرنے ہوں گے
تاکہ ملک کو پرامن گہوارہ بنایا جا سکے
پاکستان زندہ باد پاکستان زندہ باد پاکستان زندہ باد