• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سینیٹ انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج آخری روز

Feb 13, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج آخری روزہے۔امیدواران شام 5 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کاکہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15تا16فروری ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں ہوگی۔فیصلوں کیخلاف ٹربیونل میں اپیل کرنے کی حتمی تاریخ18 فروری مقررکردی گئی۔اپیلوں پر فیصلہ 20 فروری کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست21 فروری کو آویزاں کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ22 فروری مقررکی گئی ہے۔امیدواروں کی حتمی فہرستیں 23 فروری کوآویزاں کی جائیں گی ۔حتمی فہرست کے بعد کوئی بھی امیدوار2 مارچ دن 12 بجے تک مقابلے سے دستبردار ہوسکے گا۔سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ3مارچ کو ہوگی۔