پشاور(عمران خان ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کی حدود سے سرقہ کی گئی ٹرک برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کارراوئی تھانہ رحمان بابا کی حدود میں کی گئی۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔ مذکورہ ٹرک اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کی حدود سے سرقہ شدہ ہے جس کا مذکورہ تھانہ میں باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا ہے جسکی مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر وقار خان کو اطلاع ملی کہ تھانہ سہالہ اسلام آباد سے سرقہ شدہ ٹرک تھانہ رحمان بابا کی حدود ٹرک سٹینڈ نزد ہزار خوانی چوک میں موجود ہے جس پر ڈی ایس پی عالمزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا عصمت خان اور دیگر نفری پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے مشکوک ٹرک کو تحویل میں لیا گیا جبکہ ڈرائیور محمدساجد ولد ملنگ جان سکنہ کالام کو حراست میں لیتے ہوئے اسے مزید تفتیش کیلئے تھانہ رحمان بابا منتقل کر دیاگیا جہاں اس سے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مسروقہ ٹرک کا تھانہ سہالہ اسلام آباد میں علت نمبر 84 مورخہ 12 فروری 2021 کو سرقہ ہونے کی بابت باقاعدہ طور پر مقدمہ درج ہوچکا ہے ۔