• Thu. Apr 25th, 2024

بھارت کے پیار میں مبتلا عدنان سمیع کو بھارت نے پاکستانی ہونے کی سزا دے دی

Sep 18, 2019

ممبئی(نمائندہ خصوصی)پاکستانی شہریت ترک کرکے بھارتی شہریت لینے والے گلوکار عدنان سمیع پر بغیر اجازت جائیداد کی خریداری پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فارن ایکسچینج منیجمنٹ ایکٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے گلوکار عدنان سمیع پر ریزرو بینک آف انڈیا کی اجازت کے بغیر ممبئی میں فلیٹ خریدنے پر 50 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ کیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق عدنان سمیع نے 2003 میں پاکستانی شہری ہوتے ہوئے ممبئی میں 8 فلیٹس اور پارکنگ لاٹس خریدے تھے، بھارت میں کوئی بھی غیر ملکی شہری ریزرو بینک کی اجازت کے بغیر جائیداد نہیں خرید سکتا۔