• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کے لیۓ ہر ممکن اقدامات کیۓ جارہے ہیں

Feb 16, 2021

سکھر ( ) چیمبر آف کامرس کراچی کے صدر شارق بوھرا نے کہاہے کہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کے لیۓ ہر ممکن اقدامات کیۓ جارہے ہیں سکھر کی تاجر برادری کو جو مشکلات درپیش ہیں ان کو حل کرتے کے لیۓ تمام اقدامات کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے چیمبر آف کامرس سکھر کے سابق صدر ملک محمد رضوان الحق سے ملاقات کے دوران کیا ملک محمد رضوان الحق نے چیمبر آف کامرس کراچی کے صدر شارق بوھرا کو سکھر کی تاجر برادری کو درپیش مشکلات سے أگاہ کیا اور کہا کہ سکھر کے چھوٹے بڑے تاجروں کو بہت سے کاروبار ی معملات کے لئے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ھے چیمبر آف کامرس کراچی کے صدر شارق بوھرا نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے حکومت تاجر برادری کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے اور ان کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے جدو جہد کرے تاکہ تاجر برادری پر سکون ماحول میں اپنا کاروبار کرسکیں اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ملک محمد رضوان الحق نے شارق بوھرا کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کی