• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

رقم کی لین دین پر جھگڑا ،گولی لگنے سے ایک شخص زخمی،جوابدار فرار ،زخمی اسپتال منتقل

Feb 16, 2021

سکھر(بیورورپورٹ)رقم کی لین دین پر جھگڑا ،گولی لگنے سے ایک شخص زخمی،جوابدار فرار ،زخمی اسپتال منتقل

تفصیلات کے مطابق تھانہ سی سیکشن سکھر کی حد حسن چوک پرانہ سکھر میں پیسوں کی لین دین پر شاہد پٹھان،شاہان پٹھان کا ظاہر علی شیخ سے جھگڑا ہوگیا جھگڑے کے دوران جوابدار شاہد پٹھان ہمراہ شاہان پٹھان نے بنام ظاہر علی شیخ ولد نیاز احمد شیخ کو گولی مار کر زخمی کردیا اور فرار ہو گئے مقامی افراد نے زخمی کو علاج کیلئے اسپتال پہنچا کر پولیس کو اطلاع کی پولیس نے زخمی کے والد کی مدعیت پر رپورٹ درج کرلی ہے ۔