• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ٹی آئی امیدوار نے یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی اعتراضات پر دلائل کیلئے وقت مانگ لیا

Feb 17, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن میں سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے، پی ٹی آئی امیدوارکے وکیل نے ریٹرننگ افسرسے اعتراضات پردلائل کیلئے وقت مانگ لیا،یوسف رضاگیلانی کے وکیل نے التوا کی مخالفت کردی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی اپنی سزاپوری کرچکے ہیں ،یوسف رضاگیلانی اب الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں ،ریٹرننگ آفیسر نے درخواست گزار کو 3 بجے تک کاوقت دیدیا،آر اونے کہاکہ جوکاغذات چاہئیں وہ بھی منگوالیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر رکھے ہیں، پی ٹی آئی کے فریدرحمان نے یوسف رضاگیلانی پرحقائق چھپانے کاالزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکی تھی۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیا تھاکہ یوسف رضاگیلانی نے توہین عدالت کیس میں سزایافتہ ہونے کاذکرنہیں کیا، یوسف رضاگیلانی آرٹیکل 62 کے معیارپرپورانہیں اترتے،یوسف رضاگیلانی اچھی شہرت کے حامل نہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔