لکی مروت: پولیس کی اہم کاروائی،بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام،پولیس ذرائع
لکی مروت:سٹی پولیس انچارج نوید نواز نے شین باغ چوک پر ٹرک سے بھاری اسلحہ برآمد کیا،پولیس ذرائع
لکی مروت: اسلحہ ٹرک کے ٹول بکس میں چھپایا گیا تھا۔ڈی ایس پی عظمت بنگش کی پریس کانفرنس
لکی مروت:اسلحہ میں 30عدد 30بور پستول بمعہ 4000کارتوس برآمد، پولیس ذرائع
لکی مروت،ٹرک سے 6عدد رپیٹرز بندوق بھی برآمد ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع
لکی مروت:ٹرک سے 1عدد کلاشنکوف بمعہ 1200کارتوس برآمد ہوئے ہیں،پولیس ذرائع
لکی مروت،ٹرک سے دوعدد کلاشنکوف نما پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع
لکی مروت:تین مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع
لکی مروت،گرفتار ملزمان میں دو کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان اور ایک کا ضلع ٹانک سے ہے۔پولیس ذرائع
لکی مروت: ابتدائی تفتیش کے مطابق اسلحہ پنجاب سمگل کیا جارہاتھا۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر