• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور

Feb 18, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی منظورکرلئے گئے، ریٹرننگ افسر نے یوسف رضاگیلانی کے کاغذات پرپی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کر دیئے، یوسف رضاگیلانی سینیٹ الیکشن لڑنے کیلئے اہل قراردے دیئے گئے،ریٹرننگ افسرظفراقبال نے فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی کی جانب سے پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاتھاکہ نیب نے تحقیقات کے بعدتوشہ خانہ ریفرنس دائرکیا،یوسف رضاگیلانی نے سپریم کورٹ کے حکم کی عدولی کی، یوسف رضاگیلانی نے وزیراعظم کے حلف کی خلاف ورزی کی،وکیل پی ٹی آئی نے مزید کہاکہ یوسف رضاگیلانی نے اختیارات کاغلط استعمال کیا۔وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ حلف کی خلاف ورزی پرنااہلی کی سزاتاحیات ہے،پی ٹی آئی کے وکیل نے مختلف عدالتوں کے حوالے پیش کردیئے تھے۔