بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امید ہے مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کے درمیان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل ہو گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ہمارے بہترین ہمسائے ہیں، امید ہے کہ دونوں عظیم ہمسایوں کے باہمی تعلقات امن کی بنیاد پر استوارہوں گے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان مسئلے کو حل کرنے کیلئے جہاں تک ہوسکے پر امن مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔