لاہور (نمائندہ خصوصی) ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کی کرسی پر منڈلانے والا خطرہ اب مدھم ہو گیاہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں بڑوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں جیت نے ہیڈ کوچ مصباح اور بولنگ کوچ وقار یونس کو نئی لائف لائن دیدی ہے جبکہ 2021 میں نان سٹاپ کرکٹ مصروفیات کے باعث کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔
ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے مستقبل کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کر لیا
