• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سکھر کے ایڈمنسٹریٹر سمیت میونسپ کمشنر بلدیہ اعلی سکھر کی مجرمانہ غفلت اور سینٹری اسٹاف کی ویزا پالیسی کے تحت کروڑوں روپیہ کی کرپشن

Feb 18, 2021

سکھر(رپورٹ.امداد علی گل کلوڑ))سکھر کے ایڈمنسٹریٹر سمیت میونسپ کمشنر بلدیہ اعلی سکھر کی مجرمانہ غفلت اور سینٹری اسٹاف کی ویزا پالیسی کے تحت کروڑوں روپیہ کی کرپشن،افسران کی خاموشی کی بدولت سکھر شہر کو مسائلستان بنا ڈالا شہر کے مین تجارتی و کاروباری مراکز کے بعد شہر کی مصروف ترین سڑکوں سمیت رہائشی علاقوں کی گلیاں گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے، انتظامیہ کی غفلت کے باعث سول ھاسپیٹل کے ساٸیڈ کے سامنے موجود گندگی کے ڈھیر انتظامی کارکردگی کو مسلسل منہ چڑا رہے ہیں لیکن افسوس کئی ہفتے گذرنے کے باوجود نا تو میونسپل کارپوریشن کے کانوں میں جوں رینگ رہی اور ناہی محکمہ کے آفیسران سکھر کی جانب سے کوئی توجہ دی جارہی ہے دوسری جانب شہر میں موجود گندگی کے ڈھیروں کے باعث شہر موئن جودڑو کا منظر پیش کر رہا ہے، صفائی عملے نے رشوت کے عیوض ویزاپالیسی کے تحت شہری و تجارتی مرکز سے گندگی کے ڈھیر اٹھا کر ٹھکانے لگانے کے بجائے کچہرہ کنڈی بنانا شروع کردیا ہے ،