• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ملزمان گرفتار، آئس ،چرس اور اسلحہ برآمد

Feb 18, 2021

(عمران خان خیبر پختون خواہ )

کیپٹل سٹی پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات کے دھندے میں ملوث مزید 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں منشیات سمگلرز بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے 5 کلوگرام کے قریب چرس، 514 گرام آئس اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی کی نگرانی میں کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کا صفایا کرنے کی خاطر کامیاب کاروائیاں کی ہیں جس کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے۔ منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران ڈی ایس پی کینٹ عنایت خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شرقی عمران عالم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جیل پل کے قریب ملزم طارق ولد راشد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور رفیق خان نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کامران عرف کامی ولدحیات خان کے قبضے سے 1 کلوگرام چرس اور 9 گرام آئس، ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حفیظ الرحمان نے پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروش ذیشان ، سعید انور اور حامد ساکنان پشتخرہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 245 گرام آئس ، 1 عدد کلاشنکوف اور 1 عدد پستول ،تھانہ تہکال پولیس نے ملزم فرمان ولد جہانگیر کے قبضے سے 200 گرام آئس، تھانہ سربند پولیس نے عبد اللہ ولد حمید اللہ اور یاسر ولد عبد الحمید کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1 کلوگرام چرس اور 1 عدد پستول جبکہ تھانہ ریگی پولیس نے ملزم وزیر ولد گل محمد سے 750 گرام چرس ، 60 گرام آئس اور 1 عدد پستول برآمد کرلیا ہے ۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 5 کلوگرام کے قریب چرس، 514 گرام آئس، 1 عدد کلاشنکوف اور 3 عدد پستول برآمد کر لئے گئے ہیں جنکے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔