• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اقدام قتل میں ملوث ملزم ایک گھنٹہ کے اندر اندر گرفتار، اسلحہ برآمد

Feb 18, 2021

(عمران خان خیبر پختون خواہ )
پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور تھانہ متھرا پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران اقدام قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نے گھریلو تنازعہ پر طیش میں آکر اپنے سگے بھائی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

جبکہ تھانہ مچنی گیٹ نے کاروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ کپڑا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں غیرملکی کپڑا برآمد کرلیا۔ غیر ملکی کپڑے کو ضروری چارہ جوئی کے بعد مزید کاروائی کی خاطر کسٹم حکام کے حوالے کر کے کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل ڈویژن سجاد حسین کو اطلاع ملی کہ تھانہ متھرا کی حدود حاجی زئی میں گھریلو تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی بھائی سہیل خان کو شدید زخمی کر دیا ہے جس پر ایس پی سجاد حسین نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی ورسک سرکل فدا حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ متھرا تیمور سلیم اور دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ پولیس ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل میں ملوث ملزم فہیم ولد سلیم خان سکنہ حاجی زئی ورسک روڈ کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

جبکہ دوسری کاروائی کے دوران ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ عباد وزیر خان نے نان کسٹم پیڈ کپڑا کے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کاروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ غیر ملکی 65 تان کپڑا برآمد کرلیا ہے۔ کارروائی کے دوران برآمد ہونے والانان کسٹم پیڈ کپڑا ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جو ٹیکس کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم حکام کے حوالے کر کے کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔