• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی۔پی۔او ٹانک کا دورہ تھانہ جنڈولہ و ملحقہ چوکیات، پولیس کی کارکردگی، سہولیات اور مسائل کا جائزہ

Feb 18, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ نے تھانہ جنڈولہ اور دوردراز چوکیات کے دورے کئے اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی سب ڈویژن جنڈولہ غازی مرجان خان اور ایس۔ایچ۔او تھانہ جنڈولہ بلال خان بھی ہمراہ تھے انہوں نے وہاں پر نئے تھانوں اور چوکیات کے قیام کیلئے اراضیات اور ڈی۔آر۔سی حال کا بھی وزٹ کیا اور وہاں پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایات جاری کیں کہ چونکہ علاقہ جنڈولہ نیا ضم شدہ سب ڈویژن ہے اسلئے موجودہ حالات کے پیش نظر ہائی الرٹ رہیں اور روزمرہ پولیسنگ کے دوران مشکوک افراد، گاڑیوں و موٹرسائیکلان کی جانچ پڑتال مناسب انداز میں کریں، عوام الناس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور کسی کو بےجا پریشان نہ کریں تاکہ یہاں کی عوام الناس خود کو آرام دہ اور محفوظ تصور کریں انہوں نے تھانہ جنڈولہ کا ریکارڈ چیک کیا، مقدمات کا جائزہ لیا اور جرائم کے نہ ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باقی مسائل معززین علاقہ کی باہمی مشاورت سے ڈی۔آر۔سی کے ذریعے حل ہونگے۔ پولیس ورکنگ کا جائزہ لینے کیلئے ڈی۔پی۔او ٹانک کے دوروں کا مقصد پولیس کی کارکردگی اور ان کو درپیش مسائل کا جائزہ لینا اور عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنا تھا انہوں نے پولیس افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں آنے والے لوگوں کی بہتر انداز میں داد رسی و رہنمائی کی جائے بصورت دیگر عوامی شکایات کی صورت میں متعلقہ افسران اور جوانوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آخر میں انکا کہنا تھا کہ عوام الناس کو انصاف کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں اور ضلع ٹانک و سب ڈویژن جنڈولہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔۔۔۔۔انشاءاللہ۔