• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس حراست میں موجود پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ آ گیا پھر انہوں نے کیا کیا ؟ حیران کن خبر آ گئی

Feb 19, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں جہاں ان کے کمرے میں سانپ نکلنے کا ہولناک انکشاف ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے معلوم کیا کہ کمرے سے نکلنے والے سانپ کو کس نے مارا ؟ جس پر پولیس حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ سانپ کو خود حلیم عادل شیخ نے ہی مار ا ہے ۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف کو ٹیلیفون کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے ، پتا لگایا جائے کہ سانپ کہاں سے اور کیسے آیا ، یہ کمرے میں کیسے گیا ، تحقیقات مکمل کرنے کے فوری رپورٹ پیش کی جائے