• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کرکٹ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے بلے باز جان کی بازی ہار گیا

Feb 19, 2021

پونے (ویب ڈیسک) بھارتی شہر پونے میں کرکٹ میچ کے دوران بلے باز دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
بھارتی میڈیاکے مطابق جونار سٹی میں کھیلے جانے والے ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران نان اسٹرائیک اینڈ پر موجود بیٹسمین نے ڈلیوری کے بعد امپائر سے پوچھا کہ کتنی بالز باقی ہیں، پھر اچانک ہی ان کی حالت خراب ہوئی اور وہیں گرپڑے ، امپائر اور ساتھی بیٹسمین نے سینے کو دبایا مگر انھوں نے فیلڈ پر ہی اپنی آخری سانس لے لی۔ اس سے قبل جنوری میں بھی بھارت میں ایک 25 سالہ کرکٹر نے دوران میچ جان گنوا دی تھی۔