• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو کو ہائر ایجوکیشن کمیشن میں کتنی تنخواہ پر تعینات کر دیا گیا ؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

Feb 20, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی کے سکرین شاٹس شیئر کی جارہے ہیں جس میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن میں تعینات کر دیا گیاہے تاہم فی الحال اس کی کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آ سکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن میں تعینات کرنے سے متعلق نجی ٹی وی کے مبینہ سکرین شاٹس کو پیپلز پارٹی کی سابق سینیٹر سحرکامران اور ن لیگ کی رکن اسمبلی حنا بٹ کی جانب سے بھی شیئر کیا گیاہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے سکرین شاٹس میں یہ کہا جارہاہے کہ’ ’ مریم ریاض وٹو کو ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی کورآرڈینٹر تعینات کیا گیاہے اور ان کی تنخواہ 8 لاکھ روپے سے زائد رکھی گئی ہے ۔“

اس معاملے پر ن لیگ کی رکن اسمبلی حنا بٹ بھی میدان میں آئی اور انہوں نے ٹویٹر پر سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے ساتھ پیغام لکھا کہ ” بشری بی بی کی بہن کو ساڑھے آٹھ لاکھ تنخواہ پر HEC میں تعینات کر دیا گیا، کون کہتا ہے نیازی نوکریاں نہیں دے رہا،وہ دے رہا ہے مگر اپنے ٹبر کو۔“